پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار فیصل قریشی نے محض اٹھارہ برس کی عمر میں پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانا شروع کر دئے تھے، تاہم عوام میں ان کو اصل پذیرائی اس وقت ملی جب وہ چھوٹی سکرین پر نموادار ہوئے۔
فیصل قریشی اداکاری کے علاوہ شو کی میزبانی بھی کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کا شمار پاکستان کی باصلاحیت شخصیات میں ہوتا ہے۔
حال ہی میں فیصل قریشی نے معروف شو میزبان شائشتہ لودھی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے بڑھتے ہوئے وزن پر قابو پانے کا بہترین طریقہ بتایا۔
میزبان شائشتہ لودھی نے فیصل قریشی سے سوال کیا کہ آپ نے 33 کلو وزن کم کیسے کیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نے پاگلوں والی ڈائٹ کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب مجھے ڈراموں میں کام کرنے کے لئے کردار ملنے لگے تو میں نے سوچا کہ اب وزن کم کرنا ضروری ہے ورنہ لوگ سوچیں گے کہ میں ایک ہی بورنگ سے کردار نبھا رہا ہوں۔
مزید انہوں نے کیا گفتگو کی نیچے دی گئی ویڈیو میں ملائحظہ کریں۔