پاکستان نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے ایسی کونسی حکمت عملی اپنائی جس کی صدر اقوام متحدہ بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ پائے؟

ہماری ویب  |  Aug 11, 2020

اسلام آباد: پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کی بہترین حکمت عملی کا عالمی سرٹیفکیٹ مل گیا۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کورونا سے مقابلے کی پاکستان کی بہترین حکمت عملی کو دنیا کے لیئے مثال قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وولکن کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے نمٹنا دنیا بھر کے ممالک کے لئے تاحال چیلنج ہے۔ صدر اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان اس عالمی وبا سے بہترین انداز سے نبرد آزما ہوا، دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لئے پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

صدر اقوام متحدہ وولکن بوزکر نے کہا کہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں پاکستان نے باقی دنیا سے بہتر اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی آنکھوں سے اس صورتحال کا مشاہدہ کر کے بہت خوشی ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں دن بہ دن کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے جس کی سب سے بہترین حکمت عملی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More