ہماری ویب | Aug 10, 2020
اپنی منفرد انگریزی سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والی اداکارہ میرا آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔
ایک انسٹاگرام صارف نے میرا کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں انگریزی میں ترجمہ کرنے کا چیلنج دیا۔
اپنی انوکھی انگریزی سے مشہور اداکارہ میرا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار نعمان اعجاز کی ایک انسٹاگرام پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا، میں پاگل ہوں۔
View this post on Instagram A post shared by Meerajee Official Team (@meerajeeofficial) on Aug 9, 2020 at 1:31pm PDT
A post shared by Meerajee Official Team (@meerajeeofficial) on Aug 9, 2020 at 1:31pm PDT
اداکارہ نے ان کی پوسٹ پر لکھا کہ وہ اداکار کی بات سے متفق ہیں اور پھر میرا کو نعمان اعجاز کی پوسٹ اتنی اچھی لگی کہ انہوں نے یہ اپنے اکاؤنٹ پر شیئر بھی کر دی، جس کے بعد ایک صارف نے میرا کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں انگریزی ترجمہ کا چیلنج دے دیا۔
صارف نے لکھا کہ وہ میرا کو مان جائیں گے اگر وہ ان جملوں کا انگریزی ترجمہ کر کے دکھا دیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More