عوام ہمیشہ ہی اپنے پسندیدہ اداکاروں کے بارے میں جاننے کے لیے کافی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں، آج ہم آپ کو پاکستان کے چند نامور اداکاروں کے بھائیوں کے حوالے سے بتانے والے ہیں، جن کے بارے مین یقیناً آپ نہیں جانتے ہوں گے۔
سمیع خان
سمیع خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں، ان کے بھائی طیفور خان ہیں۔ جی ہاں! طیفور خان خود بھی ایک اداکار ہیں جبکہ یہ بات بہت کم لوگ جانتے تھے کہ یہ ان کے بھائی ہیں۔
ہمایوں سعید
ہمایوں سعید بہت کم اپنی فیملی کے ساتھ ٹی وی پر نظر آتے ہیں، ہمایوں سعید کے تین بھائی ہیں جن میں سے ایک اداکار بھی ہیں، جن کا نام سلمان سعید ہے۔
دانش تیمور
دانش تیمور کے بھائی زاہد تیمور اکثر تصاویر میں نظر آتے ہیں جس سے یہ پتہ لگتا ہے کہ دونوں بھائی ایک دوسرے سے کافی نزدیک ہیں۔
عثمان خالد بٹ
عثمان خالد بٹ کے بھائی عمر خالد بٹ اکثر آپ کو ٹی وی نیوز چینل پر خبریں پڑھتے نظر آئے ہوں گے۔