اداکارہ عائشہ خان پاکستان شوبز کا ایک نمایاں حصہ رہ چکی ہیں اور اپنی باصلاحیت اداکاری سے شوبز انڈسٹری میں اپنا ایک اونچا مقام رکھتی ہیں۔
انہیں کئی ڈرامہ سیریلز میں بہترین اداکاری کے سبب بھرپور سراہا گیا ہے جن میں من میال، خدا میرا بھی ہے اور چار چند شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عائشہ خان پاکستان کی مشہور فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔
اداکارہ کی شادی ہوجانے کے بعد انہوں نے شوبز کو الوداع کہا اور اب وہ ڈراموں اور فلموں کی دنیا سے نکل کر اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھ چکی ہیں۔
عائشہ خان کی شادی ہوئی اور چند ماہ قبل ان کے گھر ایک خوبصورت بیٹی کی آمد ہوئی جس کا نام ماہ نور ملک ہے۔ عائشہ خان اکثر سوشل میڈیا پر اپنی ننھی بیٹی کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ تصاویر میں وہ اپنی بیٹی کا چہرہ چھپا دیتی ہیں جس کے حوالے سے ان کے مداح سوال کرتے ہیں۔
حال ہی میں ، انہوں نے عید کے موقعے پر اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی اور معمول کی طرح، اپنی بیٹی کا چہرہ ایک مسکراتے اسٹیکر کے عقب میں چھپائے رکھا۔
اداکارہ عائشہ خان کا اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ردعمل بھی سامنے آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک بار جب آپ کے بچے کی تصویر انٹرنیٹ پر آجائے تو جس کا جو دل چاہتا ہے تصویر کے ساتھ جو چاہے کرتا ہے۔ میں ابھی اس کے لئے تیار نہیں ہوں۔ مجھے قدامت پسند ، توہم پرست یا کوئی
کچھ بھی کہے، لیکن میں اپنے فیصلے پر قائم رہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتی ہیں وہ اسے ہمیشہ کے لئے نہیں چھپا سکتیں لیکن فی الحال وہ اپنی بیٹی کا چہرہ سامنے نہیں لانا چاہتیں۔