پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں کی فٹنیس کے حوالے سے تو بالکل شک کیا نہیں جا سکتا، یہ اپنی فٹنیس کو لے کر کافی سیریس ہوتی ہیں اور یہ نظر بھی آتا ہے۔
آج ہم آپ کو شوبز کی ان ماؤں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کے بچے جوان ہیں، اور یہ ان کی ماں لگنے کے بجائے بہن لگتی ہیں۔
1) کرن خان
کرن خان پاکستان کے کوکنگ شو کی نامور میزبان اور اداکارہ ہیں، کوئی ان کو دیکھ کر یہ نہیں کہہ سکتا کہ ان کا جوان بیٹا ہے۔ کرن خان کی دو مرتبہ شادی ہوئی، پہلی شادی سے ان کے دو بچے ہیں۔ کرن خان کے اگر بیٹے کو دیکھیں تو لگتا ہی نہیں کہ یہ ان کے بیٹے ہیں، بلکہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ دونوں بہن بھائی ہیں۔
2) شائستہ لودھی
شائستہ لودھی پاکستان کی مشہور ہوسٹ ہیں، یہ اداکاری کے شعبے میں بھی رہ چکی ہیں۔ شائستہ لودھی نے بھی دو شادیاں کیں، جبکہ ان کے بچے پہلے شوہر سے ہیں۔ ان کے بچے بھی بڑے بڑے ہیں اور لگتا ہی نہیں کہ ان کے اتنے بڑے بچے ہوں گے۔
3) ندا یاسر
ندا یاسر سے کون ناواقف ہوگا، ان کے 3 بچے ہیں۔ ندا یاسر کی بیٹی اب ماشاءاللہ کافی بڑی ہو چکی ہیں جبکہ ان کا بڑا بیٹا بھی جوان ہے۔ ندا یاسر کا شمار بھی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جوان ماؤں میں ہوتا ہے۔
4) جویریہ عباسی
جویریہ عباسی پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں، ان کی بیٹی بھی اب اداکاری کے میدان میں آچکی ہیں، انزلہ عباسی ، جویریہ عباسی کی بیٹی کے بجائے ان کی بہن لگتی ہیں