یہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا بالکل بھی پسند نہیں کرتے۔۔۔ پاکستان کے وہ 5 مشہور اداکار کونسے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کرتے

ہماری ویب  |  Aug 07, 2020

جب شوبز اداکار کبھی کسی پراجیکٹ کے لئے دستخط کرتے ہیں تو انہیں اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ ان کے ساتھ کون کام کرنے والا ہے۔ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ شوبز شخصیات پہلی بار کسی کمرشل ، فوٹو شوٹ، ڈرامہ یا کسی فلم کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں۔

شوبز کے مشہور و معروف اداکار اور اداکاراؤں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ کام کر کے بہت خوش ہیں لیکن چند انٹرویوز سے معلوم ہوتا ہے کہ کچھ اداکار اور اداکارائیں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے۔

چند انٹرویوز میں شوبز شخصیات اشارے بھی چھوڑ دیتے ہیں جو ان کے تجربات کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ کہنا درست ہوگا کہ یہ اشارے اس بات کا واضح ثبوت ہوتے ہیں کہ یہ اداکار کبھی دوبارہ اکٹھے کام کرتے نظر نہیں آئیں گے۔

آئیں اس حوالے سے جانتے کہ آخر وہ کونسے اداکار ہیں جو ایک دوسرے کے ہمراہ کام نہیں کر سکتے۔

1- سائرہ یوسف اور فواد خان

دیگر مشہور انٹرٹینمنٹ شخصیات پاکستان کے نمبر ون اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنا پسند نہ کریں ایسا ہو نہیں سکتا لیکن جب سائرا یوسف کو ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ انہیں زیارہ اچھا نہیں لگا۔ اس حوالے سے جب ان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے فواد خان کو ریٹنگ میں 10 میں سے 4 نمبر کیوں دیے تو سائرہ یوسف نے جواب دیا کہ ان کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ نہیں تھا۔

2- ہانیہ عامر اور احد رضا میر

اداکارہ ہانیہ عامر نے فلم پرواز ہے جنون کے بارے میں کچھ یادیں شیئر کیں۔ فلم کی پروموشنز کے دوران جن لوگوں نے ان کا انٹرویو دیکھا شاید انہوں نے اندازہ لگایا ہو کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرکے خوش یا یوں کہہ لیں کہ مطمئن نہیں تھے۔ جب ایک انٹرویو میں ہانیہ سے پوچھا گیا کہ ان کی نظر میں سب سے کم پسندیدہ اداکار

ساتھی کون ہیں تو انہوں نے احد کا نام نہیں لیا بلکہ صرف ان کے نام کا پہلا لفظ بتایا۔ چونکہ احد رضا میر ہی وہ واحد اداکار ہیں جن کے نام کا پہلا حرف الف سے شروع ہوتا ہے۔

3- حمائمہ ملک اور ماہرہ خان

حمائمہ ملک اور ماہرہ خان نے مشہور فلم بول میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور وہ آنے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا بھی حصہ ہیں حالانکہ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر انہیں حمائمہ ملک یا ماورا حسین کے ساتھ کام کرنے کا انتخاب کرنا پڑتا تو، وہ ماورا کے ساتھ کام کرنا زیادہ پسند کرتیں۔

4- صنم جنگ اور احسن خان

اداکار صنم جنگ اور احسن خان ایک موقع پر مارننگ شو کی میزبانی کر رہے تھے۔ دو مختلف انٹرویوز میں صنم جنگ نے بتایا کہ احسن خان کے ساتھ شو کی میزبانی کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ صنم جنگ نے مزید کہا کہ احسن خان ان کے ایک بہت عزیز دوست ہیں ، لیکن ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ انہیں پسند نہیں۔

5- ژالے سرحدی اور شبیر جان

ژالے سرحدی ایک ایسی اداکارہ ہیں جو اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ وہ اپنے دماغ کی بات کریں۔ ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اُس وقت کے بارے میں بات کی جب انہوں نے شبیر جان کے ساتھ کام کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ شبیر جان سیٹ پر واقعی اتنے فاصلے پر تھے کہ انہوں نے ان کے سلام کا کوئی معقول جواب تک نہیں دیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ بیشتر اوقات ژالے سرحدی نے ان کے بارے میں کئی انٹرویوز میں بات کی کیونکہ یقینی طور پر ان کے لئے شبیر جان کے ہمراہ کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں تھا۔ لیکن اب شبیر جان نے ان کے ساتھ اپنا رویہ تبدیل کر لیا۔ اداکارہ ژالے سرحدی کے مطابق دونوں اداکاروں کے مابین معاملہ حل ہوچکا ہے اور اب وہ دونوں ایک ساتھ مل کر کام کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More