ایک اور مشہور بھارتی اداکار نے خود کشی کرلی

ہماری ویب  |  Aug 07, 2020

تفصیلات کے مطابق 44 سالہ اداکار سمیر شرما کی لاش ان کے ممبئی کے علاقے ملاد میں واقع اپارٹمنٹ سے ملی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار نیہا سی ایس ایچ بلڈنگ کی پہلی منزل پر رہائش پذیر تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چوکیدار نے کچن کی کھڑکی سے اداکار سمیر شرما کو لٹکے دیکھا جس کی فوری اطلاع اپارٹمنٹ میں مقیم افراد اور پولیس کو دی گئی۔

اداکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق سمیر شرما نے فروری میں یہ اپارٹمنٹ کرائے پر حاصل کیا تھا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار سمیر شرما مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل کہانی گھر گھر کی اور کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں بھی اداکاری کر چکے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More