جب میں نے لوگوں کی گاڑیوں کے شیشے صاف کر کے پیسے مانگے، ان لوگوں کا رویہ میں آج تک نہیں بھولی۔۔۔ اداکارہ منال خان نے آخر سڑک پر کھڑے ہوکر گاڑیوں کے شیشے کیوں صاف کیے؟ اداکارہ اپنی زندگی کے تلخ ترین دن کا بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Aug 06, 2020

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ منال خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے تلخ ترین دن کے بارے میں بتایا۔

اداکارہ منال خان کا کہنا تھا کہ میں محض 13 برس کی تھی جب میں نے اپنا پہلا ڈرامہ سیریل کیا، ڈرامہ کا نام کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی تھا۔

منال خان نے بتایا کہ اس میں ایک سین تھا جس میں مجھے سڑک پر بھیک مانگنی تھی، میرے ڈائریکٹر مجھے شاہراہِ فیصل پر لے گئے اور کیمرہ نصب کرنے کے بعد مجھے کہا جاؤ اور بھیک مانگو، ہم اس کے لیے ایکٹرز نہیں لائیں گے۔

منال خان نے بتایا کہ یہ سن کر میں کافی گھبرا گئی، جب میں نے شیشے صاف کرنا شروع کیے تو لوگوں نے مجھے دھتکارا، میں نے جب پیسے مانگے تو ان لوگوں کا جیسا رویہ تھا اسے میں آج تک نہیں بھول پائی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے بھیانک ترین دن تھا۔

منال خان نے اس حوالے سے مزید کیا کہا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔۔۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More