بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی نامور ستارے جو آج عالیشان بنگلوں میں رہتے، مہنگی ترین گاڑیوں میں گھومتے یہاں تک کہ ان کے پاس اپنے ذاتی ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں اور ایک پرتیعش زندگی بسر کر رہے ہیں۔
متعدد بالی ووڈ شخصیات جیسی آج نظر آتی ہیں، آج سے کچھ سالوں قبل یا یوں کہہ لیں کہ فلموں میں آنے سے پہلے آج جیسی حسین اور ہینڈ سم نہیں دکھائی دیتی تھیں۔
تو چلیں آئیں اور جانتے ہیں کہ وہ کون سی بھارتی فلموں کی مشہور شخصیات ہیں جو پہلے کیسی دکھائی دیتی تھیں اور وقت گزرنے کے ساتھ کیا سے کیا ہوگئیں۔
1- نواز الدین صدیقی
بھارتی فلمی صنعت کے باصلاحیت اداکار نوازالدین صدیقی ایک جانے مانے اداکار ہیں جن کی اداکاری سب ہی کے دلوں کو بھا جاتی ہے۔ اداکار نواز الدین صدیقی کی سالوں پہلے تصویر پر ایک نظر ڈالیں۔
2- ڈیپیکا پاڈوکون
مشہور و معروف اداکارہ اور بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی فلمی ہیروئن ڈیپیکا پاڈوکون آج اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی شہرت حاصل کر رہی ہیں۔ مگر کیا آپ نے ان کی فلموں میں آنے سے قبل تصویر پر نگاہ ڈالی؟
دیکھ کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔
ڈیپیکا پاڈوکون کی اسکول کے دنوں میں لی گئی ایک یادگار تصویر دیکھیں جس میں انہیں اپنی کلاس فیلوز کے ہمراہ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
3- انیل کپور
لیجنڈری اداکار انیل کپور کا نام دنیا بھر میں مشہور ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ شائقین کو ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں کر کے دیں اور آج ان کی شخصیت کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ اب بھی جوان ہوں۔ 63 سالہ انیل کپور کی تیس سالہ پرانی تصویر کو دیکھیں تو ان کے مداح حیران رہ جائیں گے۔
4- ٹائیگر شروف
مشہور اور نامور بھارتی اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف کی آج سے دس گیارہ سال قبل تصاویر اور موجودہ تصاویر ملائحظہ کریں تو واضح فرق نظر آئے گا۔ اس وقت ان کے بال گھنگریالے اور لمبے ہوا کرتے تھے۔
5- کاجول دیوگن
دل والے دلہنیا لے جائیں گے سے شہرت پانے والی معروف بھارتی اداکارہ کاجول دیوگن آج مختلف فیشن اور بیوٹی مصنوعات کے اشتہارات میں کام کرتی اور نظر آتی ہیں۔ لیکن اگر ان کی پرانی تصویروں کو دیکھا جائے تو کوئی نہیں کہے گا کہ کاجول ہیں۔ دیکھیں ان کی پرانی اور موجودہ تصویر۔