پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بہت سے ایسے قابل اداکار ہیں جو زیادہ سوشل نہیں ہیں، جی ہاں! یہ ماننا تھوڑا مشکل ہے کہ اداکار ہونے کے باوجود وہ زیادہ لوگوں سے گھلتے ملتے نہیں ہیں۔
آج ہم آپ کو ان ہی مشہور اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے۔
1) عائزہ خان
عائزہ خان کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سب سے قابل اداکارہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ عائزہ نا صرف ایک بہترین اداکارہ بلکہ بہت اچھی انسان بھی ہیں۔ اپنے متعدد انٹرویوز میں وہ بتا چکی ہیں کہ ان کے بہت زیادہ دوست نہیں ہیں، جو دوست ہیں وہ بھی فیملی سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔ عائزہ خان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ ہی کافی ہے کہ میں اپنی فیملی سے بہت قریب ہوں، اسی لیے مجھے کسی اور کی ضرورت نہیں۔
2) عمران عباس
عمران عباس کا شمار بھی پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کا بھی یہ ماننا ہے کہ جتنا وقت انسان کے پاس ہے وہ اپنوں کو دے۔ عمران عباس بھی زیادہ سوشل ہونا پسند نہیں کرتے۔
3) سارہ خان
حال ہی میں شادی کے بندھن میں منسلک ہونے والی بہترین اداکارہ سارہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں پارٹیز میں جانا بالکل پسند نہیں ہے۔ سارہ کا کہنا تھا میں بہت شرمیلی قسم کی انسان ہوں، لوگ اگر مجھ سے بات کر رہے ہوں تو میں گھبرا جاتی ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میں کیا جواب دوں۔
4) نعمان اعجاز
نعمان اعجاز پاکستان کے منجھے ہوئے اداکار ہیں، ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ میں انڈسٹری میں کام کرنے آتا ہوں دوست بنانے نہیں، دوست وہ ہی اچھے ہوتے ہیں جو بچپن سے ہوں۔
5) زاہد احمد
زاہد احمد نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں ایک انٹرو ورٹ انسان ہوں، مجھے زیادہ لوگوں سے گھلنا ملنا پسند نہیں ہے۔