اداکارہ تو ہیں ہی ساتھ ہی بزنس بھی چلاتی ہیں ! پاکستانی شوبز کی 5 مشہور اداکارائیں کون سی ہیں جن کا اپنا بزنس ہے؟

ہماری ویب  |  Jul 31, 2020

پاکستانی شوبز اور اس انڈسٹری میں کام والی نامور مشہور شخصیات آج دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں۔ اداکار ہو یا اداکارائیں فیشن کرنا آج سب ہی کا شوق بن چکا ہے۔

ڈراموں اور فلموں میں نظر آنے والے اداکاروں کے نئے خوبصورت لباس اور میک اَپ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فیشن آج کے دور میں کتنا اہمیت رکھتا ہے۔

ہم آپ کو بتائیں گے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی اداکارائیں جنہوں نے اپنے فیشن برانڈز متعارف کروائے جنہیں کافی پزیرائی حاصل ہوئی اور لوگوں نے ان کے فیشن برانڈز کی تعریف کی۔

1- ایمن خان اور منال خان

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف بہنیں ایمن خان اور منل خان کپڑوں کے برانڈ کی مالک ہیں جس کا نام این ایم کلوسیٹ ہے ان کے برانڈز میں عمدہ مواد سے تیار کردہ مشرقی اور مغربی دونوں ڈیزائن کے کپڑے شامل ہیں۔

2- ماورا حسین اور عروہ حسین

اداکاری کرنے کے علاوہ عروہ اور ماورا کے نام کی اپنی ایک فیش برانڈ بزنس بھی ہے جس کا نام یو ایکس ایم (UxM) ہے۔ اداکارہ بہنوں کا یہ برانڈ مقامی سطح پر لڑکیوں کے لئے عمدہ اور معیاری اقسام کے مغربی لباس مناسب قمیت میں فروخت کرتا ہے۔

3- کومل عزیز

معروف ٹی وی اداکارہ کومل عزیز اپنے لباس کے مخصوص برانڈ اومل بائی کومل کی مالک ہیں۔ کومل عزیز کے برانڈ کے لباس خاصے مشہور ہیں جہاں تازہ اور نئی اقسام کے دلکش لباس اچھی قیمت میں خواتین خرید سکتی ہیں۔

4- اریبا حبیب

اریبا حبیب ایک مشہور پاکستانی ماڈل اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ انہوں نے شروع سے ہی فیشن ڈیزائنر بننے کا خواب دیکھا تھا لہٰذا انہوں نے بھی دیگر اداکارؤں کی طرح اپنے فیشن برانڈ اریبا حبیب کے نام سے آغاز کیا۔ یہ برانڈ مشرقی لباس مارکیٹ فراہم کرتا ہے جو معیاری کام اور بہترین رنگوں کے ساتھ تیار کردہ ہے۔

5- آمنہ بابر

آمنہ بابر ایک بہت ہی مشہور پاکستانی ماڈل ہے۔ وہ شوبز انڈسٹری میں کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں۔ اداکارہ آمنہ بابر کو ہمیشہ سے بہترین ڈیزائین کے جوتے اور سینڈلز کا جنون رہتا تھا اسی لئے انہوں نے اپنے جوتے کا برانڈ کوکون کے نام سے شروع کیا جہاں اعلیٰ اقسام کے جوتے کم قیمت میں فروخت کئے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More