بالی ووڈ فلم انڈسٹری دنیا بھر میں مقبول ترین فلم انڈسٹری مانی جاتی ہیں، یہاں کے اداکاروں کی زندگی کے بارے میں مداح کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں کئی اداکاروں اور پروڈیوسرز سے دوسری شادیاں کر رکھی ہیں تاہم ان کی دوسری اہلیہ اتنی اچھی ہیں کہ اپنے شوہر کے بچوں سے بہت پیار کرتی ہیں اور انہیں اپنی اولاد کی طرح سمجھتی ہیں۔
آج ہم آپ کو ان ہی 5 ماؤں کے بارے میں بتانے والے ہیں۔
1) سونی رازدان
سونی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی دوسری اہلیہ ہیں۔ ان سے دو بچے ہیں، شاہین بھٹ اور عالیہ بھٹ جبکہ ان کے 2 سوتیلے بچے بھی ہیں پوجا بھٹ جو کہ ایک مشہور اداکارہ ہیں، اور راہول بھٹ۔ سونی پوجا بھٹ سے بے انتہا محبت کرتی ہیں، یہ پوری فیملی اکثر و بیشتر ہی مختلف ایونٹس میں نظر آتی ہے۔
2) کرینہ کپور خان
یہ بات سب کے علم میں ہے کہ بالی ووڈ کی بے بو اب سیف علی خان کی اہلیہ ہیں جبکہ سیف کی پہلی شادی کافی چھوٹی عمر میں اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی تھی جن سے سیف کے دو بچے ہیں، سارہ اور ابراہیم علی خان۔ کرینہ کپور خان کی سارہ اور ابراہیم دونوں کے ساتھ ہی بہت اچھا رشتہ قائم ہے۔ وہ سارہ کے ساتھ اکثر ایونٹس میں نظر آتی ہیں جبکہ سارہ علی خان بھی کرینہ سے کافی محبت کرتی ہیں۔
3) شبانہ اعظمی
شبانہ اعظمی جاوید اختر کی دوسری اہلیہ ہیں جبکہ وہ جاوید اختر کے دونوں بچوں فرحان اور زویا اختر سے اپنے بچوں کی طرح پیار کرتی ہیں۔ یہ پوری فیملی ہی بالی ووڈ کے کئی ایونٹس پر ایک ساتھ نظر آتی ہے۔
4) کرن راؤ
کرن راؤ بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان کی دوسری اہلیہ ہیں۔ عامر خان کے پہلی اہلیہ سے دو بچے ہیں جن کا نام آئرہ اور جنید ہے۔ کرن راؤ دونوں بچوں کو اپنی اولاد کی طرح ہی توجہ اور پیار دیتی ہیں اور ان لوگوں کے درمیان ایک اسٹرانگ بانڈ قائم ہے۔
5) سپریا پاٹھک
بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اور ورسٹائل اداکارہ سپریا پاٹھک مشہور اداکار پنکج کپور کی دوسری اہلیہ ہیں جبکہ یہ شاہد کپور کی سوتیلی ماں ہیں۔ سپریا شاہد کو اپنے بیٹوں جیسی محبت کرتی ہیں، اور شاہد کو ہر لحاظ سے بہت سپورٹ بھی کرتی ہیں۔