عید کے موقع پر ڈرامہ ارطغرل غازی کے اداکاروں میں سے کون بننے والا ہے شاہد آفریدی کا مہمان؟ ڈرامہ کے مداحوں کے لیے بڑی خبر

ہماری ویب  |  Jul 29, 2020

ارطغرل غازی پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ڈرامہ بن چکا ہے، تاہم ڈرامہ کے مداحوں کے لیے خوشی کی خبر آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار Cengiz Coşkun (تورگت ایلپ، سپاہی نورگل) عیدالاضحیٰ کے موقع پر نشر ہونے والے خصوصی پروگرام میں ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کریں گے۔

اس پروگرام کے میزبان شاہد آفریدی اور وسیم بادامی ہوں گے۔ تاہم اس کی خبر خود اداکار نے دی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر Cengiz Coşkun نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں اس شو میں آنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، وہ اپنے مداحوں سے کہہ رہے ہیں کہ اس پروگرام کو لازمی دیکھیے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More