میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ سلمیٰ ظفر ایک۔۔۔ جویریہ سعود اور سلمیٰ ظفر کے معاملے میں باقی اداکار بھی بول پڑے۔۔۔ کس نے کیا کہا؟ جانیں

ہماری ویب  |  Jul 28, 2020

گزشتہ چند روز سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار سعود قاسمی، ان کی اہلیہ جویریہ سعود اور اداکارہ سلمیٰ ظفر سے متعلق ایک تنازعہ چل رہا ہے جس کے حوالے سے مختلف اداکار اپنی رائے دیتے نظر آئے۔

سلمیٰ ظفر نے جے جے ایس پروڈکشن کے اونر جویریہ سعود اور سعود قاسمی پر یہ الزام عائد کیا کہ انہوں نے ڈرامہ میں اداکاری کرنے کا معاوضہ سلمیٰ ظفر کو ادا نہیں کیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک اور ساتھی اداکارہ شیری شاہ نے بھی سعود اور جویریہ پر یہ ہی الزام عائد کیا ہے۔

تاہم اب کچھ ساتھی اداکار ان کی حمایت مین میدان میں آگئے ہیں، کسی نے سلمیٰ ظفر کا ساتھ دیا تو کوئی جویریہ اور سعود کے حق میں بولا۔

نعمان حبیب

نعمان حبیب ایک نامور اداکار ہیں، اور انہوں نے دونوں کے ساتھ ہی اس ڈرامہ یہ زندگی ہے میں کام کیا ہے۔ نعمان حبیب کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ میرے پیسے روک لیے گئے ہوں، میں جویریہ اور سعود کو کافی عرصہ سے جانتا ہوں، نعمان حبیب کا مزید کیا کہنا تھا ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔


صباحت بخاری

ایک اور اداکارہ صباحت بخاری نے فیسبک پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے سلمیٰ ظفر کے لیے انصاف کی اپیل کی۔


علی خان

علی خان بھی ڈرامہ یہ زندگی ہے کا حصہ تھے، ان کا کہنا تھا کہ میرے پیسے کبھی نہیں رکے۔ میں کسی کو غلط اور کسی کو صحیح نہیں کہوں گا، دعا کرتا ہوں سچ جلد سب کے سامنے آئے۔ اداکار کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو دیکھیں۔


خالد انعم

خالد انعم پاکستان کے ایک اور مشہور ترین اداکار ہیں، انہوں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر سلمیٰ ظفر کی ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ سلمیٰ ظفر ایک ایماندار خاتون ہیں، اگر یہ ایسا کہہ رہی ہیں تو میں سعود سے اپیل کرتا ہوں کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More