حلیمہ سلطان کو پاکستان میں ایسا کیا مل گیا جس نے مداحوں کو حیران و پریشان کردیا؟

ہماری ویب  |  Jul 28, 2020

مایہ ناز ڈرامہ ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بیلجک (حلیمہ سلطان) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس نے صارفین کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستانیوں کے لئے ایک مختصر پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل چکا ہے۔


اداکارہ کے اس مختصر اور بغیر کسی اشارے کے کئے گئے ٹوئٹ نے پاکستانی شائقین کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے جبکہ ارطغرل کی حلیمہ کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر ایک موضوع بن چکا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس ٹوئٹ کے جواب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

مصباح نامی صارف نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ایسرا کا پاکستان میں نمبر ون کون ہوسکتا ہے؟ اس ٹوئٹ نے تو مجھے تجسس میں ڈال دیا ہے۔


تاہم پی ایس ایل میمز نامی اکاؤنٹ نے مزاحیہ کمنٹ کرتے ہوئے بابر اعظم کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان میں تو بابر ہی نمبر ون ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More