یہ بھارتی اداکارہ کی خالہ ہیں۔۔۔ پاکستانی ستاروں سے جڑے ایسے 5 راز جن کے بارے میں آپ بھی نہیں جانتے

ہماری ویب  |  Jul 27, 2020

مشہور پاکستانی اداکار جو کئی عرصہ دراز سے شوبز سے وابستہ ہیں اور اپنی اداکاری کے سبب لوگوں میں بے حد مشہور ہیں۔

ڈرامہ و فلمی صنعت میں کام کرنے والے اداکار اور اداکاراؤں کے چھپے چند رازوں کے بارے میں آپ نہیں جانتے ہوں گے جس کے بارے میں انہوں نے بھی کبھی بیان نہیں کیا۔

آئیں ہم جانتے ہیں کہ پاکستانی اداکاروں کے وہ کونسے پوشیدہ راز ہیں جو اتنے وقت تک لوگوں کے سامنے نہ آسکے۔

1- آغا علی

پاکستان شوبز کا بڑا نام آغا علی انڈسٹری ایک بہترین اداکار مانے جاتے ہیں۔ ان کے حوالے چھپا راز یہ ہے کہ اداکار آغا علی 2010 سے ‘سوریاسس’ نامی جلد کی بیماری میں مبتلا ہیں اور وہ اسے اپنی زندگی کا بدترین حصہ کہتے ہیں۔

2- سنگیتا (پروین رضوی)

فلموں کا بڑا نام اور مشہور ترین شخصیت اور ڈائریکتر سنگیتا کے بارے میں آپ کو یہ بات نہیں معلوم ہوگی کہ وہ بھارتی اداکارہ جیاہ خان کی رشتے میں خالہ ہیں جنہوں نے 2013 میں ذہنی دباؤ میں آکر خودکشی کرلی تھی۔

3- عدنان ملک

ڈرامہ سیریل "صداقت تمھارے" کے ہدایتکار ، ثاقب ملک اور اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار عدنان ملک، دونوں پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ پروین ملک کے حقیقی زندگی میں بیٹے ہیں۔

4- موہب مرزا

بھرپور صلاحیت کے حامل اداکار موہب مرزا کے پاس 90 کی دہائی میں اپنی تعلیمی اخراجات کے لئے پیسے موجود نہیں تھے ، لہٰذا انہوں نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک ڈرامے باز کے نام سے اپنی تھیٹر کمپنی قائم کی۔ ٹیم نے مل کر ایک ڈرامہ لکھا اور ہدایت کی جس کے ذریعے انہوں نے خوب کمائی کی۔ اس طرح موہب مرزا نے متعدد پراجیکٹس کے لئے کئی پروڈیوسرز کی توجہ حاصل کی۔

5- رحیم شاہ

پاکستان کے مقبول میٹھی آواز میں گلوکاری کرنے والے پشتون گلوکار رحیم شاہ کا اصل نام کچھ اور ہے۔ در حقیقت یہ ان کے بڑے بھائی کا نام ہے۔ حال ہی میں انہوں نے کسی ٹی وی چینل پر اپنے اصل نام کا انکشاف کیا جو کہ محمد خان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More