شوبز انڈسٹری بھارت کی ہو یا پاکستانی، اداکاروں کے نخرے ایک جیسے ہی ہوتے ہیں، کچھ اداکاروں نے تو فلم میں اداکاری کرنے کے بدلے ڈائریکٹر سے اتنی عجیب سی شرائط رکھیں کہ ہر سننے والا دنگ ہی رہ گیا۔
آج ہم آپ کو ان ہی 5 نخریلے اداکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں، جنہوں نے فلموں میں کام کرنے کے لیے ہدایتکاروں کو خوب تنگ کیا۔
1) دپیکا پڈوکون
سب سے پہلے بات کرتے ہیں بالی ووڈ کی ڈریم گرل دپیکا پڈوکون کے بارے میں، آپ لوگ یہ سن کر حیران رہ جائیں گے کہ اداکارہ نے فلم پدماوت میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ اس میں پہلے اداکار وکی کوشال کو کاسٹ کیا گیا تھا، لیکن دپیکا کے اسرار پر وکی کوشال کو اس فلم سے نکال دیا گیا۔ دپیکا پڈوکون کے مطابق وہ اے لسٹ اداکاروں کے ساتھ ہی کام کریں گی۔
2) اکشے کمار
بالی ووڈ کے مشہور اور کامیاب ترین اداکار اکشے کمار کی ہر فلم میں ہی یہ شرط ہوتی ہے کہ وہ اتوار کے روز کام نہیں کریں گے، یہ بات ان کے کانٹریکٹ کا حصہ ہوتی ہے۔
3) ریکھا
آپ لوگوں کو یہ جان کر کافی حیرانی ہوگی کہ اداکارہ ریکھا اپنے لکس کو لے کر بہت پوسیسو ہیں، انہوں نے ابھیشیک کپور کی فلم فتور میں بیچ میں ہی کام کرنا چھوڑ دیا تھا کیونکہ ریکھا کے مطابق وہ اس فلم مین ٹھیک نہیں لگ رہی تھیں۔
4) فواد خان
فواد خان کو کئی پاکستانی ہدایتکاروں نے فلموں کی آفر کی لیکن انہوں نے اپنی کمنٹمنٹس کا کہہ کر اداکاری کرنے سے منع کردیا جبکہ انہوں نے یہ شرط بھی رکھی کہ اگر وہ اداکاری کریں گے تو اس کا معاوضہ 10 ملین روپے سے کم نہیں لیں گے۔
5) کترینہ کیف
کترینہ کیف نے فلم فتور میں اداکاری کے جوہر دکھائے، لیکن فلم کی ریلیز سے قبل اداکارہ نے اپنا وزن کم کیا، وزن کم کرنے کے بعد اداکارہ کترینہ کیف نے فتور فلم کے کچھ سین دوباری شوٹ کروائے۔