ٹوئنکل کھنا کا شوہر اکشے کمار پر چوری کا الزام۔۔۔ جانیں اصل معاملہ کیا ہے؟

ہماری ویب  |  Jul 25, 2020

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے کورونا وائرس کے حوالے سے ماسک کے استعمال کی آگاہی فراہم کرنے کے لئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں لوگ اپنی مختلف زبانوں میں ماسک نہ پہننے والے کو کوس رہے ہیں۔

ویڈیو میں اکشے کمار کا کہنا ہے کہ اگر آپ نہیں چاہتے کہ آپ کو بھی مختلف زبانوں میں برا بھلا کہا جائے تو خاموشی سے ماسک کا استعمال کریں۔


اکشے کمار نے جیسے ہی یہ ویڈیو شیئر کی تو ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنا نے اپنے شوہر پر ماسک کی چوری کا الزام لگا دیا۔

ٹوئنکل کھنا نے اکشے کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا خود کا ماسک لگائیں اور اپنے پارٹنر کا دھلا ہوا، خوبصورت اور فلورل پرنٹ والا ماسک مت چرائیں۔


واضح رہے کہ اکشے کمار اور توئنکل کھنا اکثر سوشل میڈیا پر مزاحیہ نوک جھونک کرتے نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More