ماں کی موت کا غم ! پاکستان کی مشہور شخصیات جنہوں نے اپنی ماں کے انتقال کے بعد اسپتال بنوائے ۔۔۔۔۔ جہاں لوگوں کا بالکل مفت علاج ہوتا ہے

ہماری ویب  |  Jul 24, 2020

یقیناً ماں ایک ایسی ہستی جس کے بغیر دنیا کی رنگینیاں ختم ہوجاتی ہیں۔ ہر رشتے کی محبت کو الفاظ میں بیان کیا جاسکتا ہے مگر ماں کی محبت ناقابلِ بیاں ہے۔ ماں کو کھونے کا احساس انسان کو اندر سے کمزور کر دیتا ہے اور ایسا لگتا جیسے انسان کی بنیادیں ہی ہل گئی ہوں۔

ہم ان مشہور شخصیات کی بات کریں گے جن کو ان کی والدہ کی یاد نے ہمیشہ بے قرار رکھا اور انہوں نے عہد کر لیا تھا کہ وہ اپنی ماں کے نام پر لوگوں کی خدمت ضرور کریں گے۔ تو آئیں جانتے ہیں ان عظیم لوگوں کے بارے میں جنہوں نے انسانی خدمات کے لئے اپنا اہم کرعدار ادا کیا۔

1- عمران خان

پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کپتان عمران خان کو اپنی والدہ سے بے حد محبت تھی۔ وہ اپنی والدہ کی معمولی تکلیف پر بھی فکرمند ہوجاتے تھے۔ سن 1984 میں جب عمران خان کو معلوم ہوا کہ ان کی والدہ بیگم شوکت خانم کیسنر سب سے خطرناک اسٹیج پر ہیں جہاں سے ان کا بچ جانا نا ممکن تھا۔ ان کی والدہ کو علاج کے لئے برطانیہ بھی لے جایا گیا لیکن ایک سال بعد ہی وہ دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

عمران خان نے اپنی والدہ کا درد محسوس کیا تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے واپنی والدہ کے نام کینسر اسپتال قائم کیا جہاں لوگوں کا بالکل مفت علاج ہوتا ہے۔

2- عامر لیاقت حسین

پاکستان کی معروف شخصیت دینی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی والدہ محمودہ سلطانہ اب حیات نہیں۔ عامر لیاقت حسین نے بھی اپنی والدہ کے لئے بھرپور خدمات انجام دیں ہیں۔ وہ ابھی اپنی والدہ سے بہت پیار کرتے تھے۔ عامر لیاقت کی والدہ کو جب اپنے اس دنیا سے جانے کا علم ہوا تو انہوں نے اسپتال میں ہی اپنے بیٹے سے کہا کہ انہیں عبد الله شاه غازی کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے۔

والدہ کی وفات کے بعد عامر لیاقت نے حسین نے سوچ لیا تھا کہ وہ کوئی ایسا کام کریں گے جس کا ثواب ان کی والدہ اور تمام اہلخانہ کو ملے۔ انہں نے اپنی والدہ کی وفات کے بعد ایسا ادارہ بنایا جو غریب، ضرورتمند اور نادار لوگوں کے لئے ہر وقت موجود ہے۔

3- ابرار الحق

پاکستان کے مایہ ناز گلوکار ابرار الحق پہلے ہی سہارا کے نام سے ٹرسٹ چلا رہے ہیں۔ اور اسی کا ایک سلسلہ پاکستان کے شہر ناروال میں قائم صغراء شفیع میڈیکل کامپلیکس اسپتال ہے جہاں لوگوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ ابرار الحق کے مطابق والدہ کی یاد میں اسپتال کھولنا مقصد نہیں تھا بلکہ ماں کی مھبت کو دوسروں کے لئے بھی باعث محبت بناننا تھا۔

گلوکار ابرار الحق نے محبت کا حق نہایت اچھے انداز میں ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More