پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار جان ریمبو اور صاحبہ نے ایک دلچسپ کہانی اپنے تمام مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
ریمبو نے فرح سعدیہ کے مارننگ شو میں شرکت کی اور بتایا کہ صاحبہ کی شادی کے لہنگے کا انتخاب انہوں نے خود کیا تھا۔
ریمبو کا کہنا تھا کہ لہنگا اس وقت 70 ہزار کا تھا، جو بہت بڑی بات ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ وہ لہنگا اتنا بابرکت تھا کہ صاحبہ کے پہننے کے بعد اسے مزید 5 سے 6 دلہنوں نے پہنا۔
جس پر صاحبہ نے کہا کہ وہ لہنگا جس نے پہنا اس کی پہلی اولاد بیٹا ہوا۔
فرح کے ایک سوال پر ریمبو نے کہا کہ میں اپنی بہو کو بھی یہ ہی لہنگا پہناؤں گا، ریمبو کا اس حوالے سے مزید کیا کہنا تھا ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔