پاکستان میں کئی کامیڈی اسٹارز پیدا ہوئے جنہوں نے اپنے منفرد انداز اور لافٹر سے مداحوں کو قہقہ لگانے پر مجبور کیا۔ ساتھ ہی پاکستان سمیت انہوں نے بھارت اور دیگر مملک جاکر کامیڈی کے مقابلوں میں فتح پاکر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔
پاکستان کے کئی مشہور مزاحیہ فنکار لوگوں کو ہساتے ہنساتے آج عالیشان بنگلے اور مہنگی ترین کاڑیوں کے مالک بن چکے ہیں۔
1- عمر شریف
پاکستان کے لیجنڈ کامیڈی کنگ عمر شریف آج تمام مزاحیہ فنکاروں کے استاد کہلاتے ہیں۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے تعلق رکھنے والے عمر شریف نے کئی اسٹیج ڈراموں میں اپنی مزاحیہ اداکاری اور بول چال سے لوگوں کے چہروں پر بےجا مسکراہٹیں بکھیریں۔ عمر شریف کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں کہ یہ پہلے غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے لیکن آج ان کا شمار پاکستان کے امیر ترین فنکاروں میں ہوتا ہے اور صحیح معنوں میں وہ شہرت کے اصل حقدار بھی ہیں۔
2- افتخار ٹھاکر
پاکستان کے مایہ نار کامیڈین افتخار ٹھاکر کا تعلق لاہور سے ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا تھا اور ہر کیٹیگری میں اپنا لوہا منوایا۔ مشہور ڈرامہ ڈبل سواری سے شہرت پانے والے فنکار کئی ڈراموں سمیت پاکستان کی فلموں میں بھی اداکاری کر چکے ہیں۔ افتخار ٹھاکر کا شمار بھی ٹاپ پانچ امیر ترین کامیڈین میں ہوتا ہے۔
3- سہیل احمد
نامور مزاحیہ اداکار سہیل احمد اداکاری کا شوق لئے لاہور آگئے تھے۔ انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری اور فنکارانہ صلاحیتوں سے عوام کے چہروں پر خوب ہنسی بکھیری۔ عمدہ فنکاری کے جوہر دکھانے والے سہیل احمد بھی امیر ترین کامیڈین شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔
4- نسیم وکی
پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ملک نسیم وکی کا شمار پاکستان کے ان کامیڈین میں ہوتا ہے جنہوں نے اداکاری اور فنکاری کے ہر میڈیم میں کام کیا۔ نسیم وکی پاکستان سمیت بھارت کے مختلف کامیڈی پروگراموں کا کئی عرصے تک حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے عزت، شہرت کے ساتھ خوب دولت بھی کمائی اور آج وہ پاکستان کے امیر ترین فنکاروں میں شامل ہوتے ہیں۔
5- فائزہ سلیم
فائزہ سلیم کامیڈی کی فیلڈ میں آنے سے قبل وکالت کر چکی ہیں لیکن آج وہ پاکستان کی جانی مانی مزاحیہ فنکار خاتون ہیں۔ انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی قائم کیا ہوا ہے جس میں اپنی دلچسپ ویڈیوز بھی شئیر کرتی ہیں اور پاکستانی مشہور شوبز ادکاروں کے ساتھ انٹرویوز بھی کرتی ہیں۔