ان دونوں نے ہماری محنت کی کمائی کھائی ہے اور گھر بنا کر بیٹھ گئے۔۔۔ مشہور اداکارہ سلمیٰ ظفر کے اداکار سعود اور جویریہ کے بارے میں اہم انکشافات

ہماری ویب  |  Jul 24, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سلمیٰ ظفر نے اداکار سعود اور ان کی بیوی جویریہ سعود کے بارے میں اہم انکشافات کر دیے ہیں۔

سلمیٰ ظفر نے سوشل میڈیا پر ایک لائیو سیشن کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ جویریہ اور سعود کا پروڈکشن ہاؤس جے جے پروڈکشن بدترین ہے۔ یہ لوگ معصوم لوگوں کا پیسہ کھا کر بیٹھے ہیں۔

سلمیٰ ظفر نے کہا کہ یہ لوگ تو سیٹ پر موجود اداکاروں کو دوسرے وقت کی جائے تک نہیں پلاتے، نہ کھانا کھلاتے ہیں، ان لوگوں نے ہماری محنت کی کمائی کھائی ہے۔

سلمیٰ ظفر کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے بڑے بڑے گھر تو بنا لیے ہیں لیکن عزت نہیں کمائی، یہ لوگ منافق لوگ ہیں۔ لوگوں کے منہ پر کچھ اور جبکہ پیٹھ پیچھے کچھ اور۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی طرف میرے 1 کروڑ روپے بنتے ہیں جو انہوں نے مجھے دینے ہیں، میں نے ان کے ساتھ اتنا عرصہ ڈرامہ یہ کیسی محبت اور یہ زندگی ہے میں کام کیا ہے۔

اداکارہ سلمیٰ ظفر کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More