مشہور شوبز شخصیات جو شوبز میں آنے سے قبل اپنی زندگی میں مگن تھے آج اپنے وزن کو لے کر کافی فکرمند ہوجاتے ہیں۔ سلِم اور اسمارٹ جسم آج ہر انٹرٹینمنٹ سے وابستہ اداکاروں کے لئے ضروری سمجھا جاتا ہے اور ایسا ہونا بھی چاہئے۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر پاکستانی اور بھارتی فنکار خود کو اس معیار پر ڈھالنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن ان فنکاروں کو اس حیرت انگیز سطح تک پہنچنے کے لئے کافی وقت اور بے پناہ کاوشیں یا یوں کہہ لیں ورک آؤٹ درکار ہوتا ہے۔
ہم یہاں چند ایسے مشہور پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کا ذکر کر رہے ہیں جنہوں نے حیران کن تبدیلیوں کے بعد اپنا وزن گھٹانے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
1- سوناکشی سنہا
معروف بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا فلموں میں آنے سے قبل وزن کافی زیادہ تھا اور وہ خوب لذیز پکوانوں کی شوقین تھیں۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی انہیں وزن گھٹانے کا کہہ دیتا تو وہ غصے سے اور زیارہ کھانا پینا شروع کردیتی تھیں۔ وزن کم کرنے کے سفر شروع ہونے سے پہلے سوناکشی سنہا کا وزن 90 کلوگرام تھا۔ سوناکشی کے مطابق اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے انہوں نے یہ اقدام اٹھایا جس کے لئے انہوں نے اپنا 30 کلو وزن کم کیا۔ اور اب اداکارہ کا وزن صرف 60 کلوگرام ہے۔
2- اَرجن کپور
بھارتی فلم انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت اداکار اَرجن کپور کا ایک وقت میں اتنا وزن بڑھ گیا تھا کہ ان کے والدین انہیں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ فلموں میں قدم رکھنے سے پہلے ارجن کپور انتہائی موٹے تھے۔ وہ کھانے پینے کا آج بھی بے حد شوق رکھتے ہیں۔ ان کا ایک انٹرویو میں اپنے وزن کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں دوسروں کے سامنے اپنے وزن کو لے کر اطمینان ظاہر کرتا تھا لیکن جب اکیلا ہوتا تو اپنے بڑھتے وزن کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار رہتا۔ لیکن مہینوں کی ورزش اور غذا کا خاص خیال رکھتے ہوئے انہوں نے 22 کلو گرام وزن کم کیا۔
3- حریم فاروق
پاکستانی شوبز اداکارہ حریم فاروق اپنے وزن کی وجہ سے ہمیشہ ہی خبروں کی زینت بنی رہتی تھیں۔ یہاں تک ان کا وزن اس حد تک بڑ چکا تھا کہ جو کہ ان کے لئے شرمندگی کا باعث بن چکا تھا۔ بعد ازاں اداکارہ حریم فاروق نے 33 کلو وزن کم کیا۔ اور اب وہ ایک خوبصورت شخصیت کی مالک بن چکی ہیں۔
4- ثناء فخر
لالی ووڈ انڈسٹری سے مشہور ہونے والی مقبول اداکارہ ثناء فخر نے جتنا وزن کم کیا وہ تمام خواتین اور لڑکیوں کے لئے ایک بہترین مثال ہے۔ یہاں تک کہ اداکارہ ثناء فخر اب وزن اور فٹنس کے حوالے سے کلاسز کا اہتمام بھی کرتی ہیں جس میں وہ موٹاپے کا شکار خواتین اور لڑکیوں کو وزن گھٹانے کے انمول طریقے بھی بتاتی ہیں۔ اداکارہ ثناء فخر کا وزن تقریبا 150 کلوگرام تھا جو کہ اب کم ہوکر 60 کلو گرام ہوگیا ہے۔ ان کے مطابق وہ کسی خاص غذا کے منصوبے پر عمل نہیں کرتی بلکہ وہ صرف صحت مند غذا کھاتی ہیں اور باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں۔
5- ہادیہ آذر
ہادیہ آذر نے اپنا غیر معمولی وزن کم کرنے کا سفر جولائی 2018 میں شروع کیا تھا۔ ابتداء میں انہیں گھٹنوں اور جوڑ میں ہر وقت درد رہتا تھا۔ مگر بھرپور کوششوں کے باوجود انہوں نے 32 کلو گرام وزن کم کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ ان کے مطابق صحت مند غذا اور ورزش ہی وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ کار ہے۔