ان کا تو گلے کا ہار ہی 50 لاکھ کا تھا۔۔۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی 5 ایسی اداکارائیں جنہوں نے اپنی شادی پر مہنگے ترین ہار پہنے

ہماری ویب  |  Jul 23, 2020

گزشتہ چند سالوں میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کئی مشہور اداکاراؤں کی شادیاں ہوئیں جو کئی عرصوں تک خبروں کی زینت بنی رہیں، اداکاراؤں نے جو کپڑے زیب تن کیے وہ کئی عرصہ تک فیشن میں رہے۔

چند افواہوں کے مطابق کچھ اداکاراؤں نے اتنے مہنگے گلے کے ہار پہنے کہ ہر سننے والا دنگ رہ گیا۔

آئیے بتاتے ہیں کہ کون ہیں وہ 5 اداکارائیں، جنہوں نے کچھ افواہوں کے مطابق لاکھوں کی مالیت کے ہار پہنے۔

عروہ حسین

پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین کا گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ساتھ 2016 میں نکاح ہوا۔ ان کی شادی کئی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی۔ مختلف افواہوں کے مطابق انہوں نے جو ار اپنی شادی میں پہنا وہ تقریباً 50 سے 53 لاکھ کا تھا۔

صنم جنگ

صنم جنگ ناصرف ایک اچھی اور بہترین اداکارہ ہیں بلکہ زبردست میزبان بھی ہیں، صنم جنگ کے لاکھوں مداح ہیں جو ان کی گریس فل پرسنیلیٹی کو خوب سراہتے ہیں۔ صنم جنگ نے جوہار اپنی شادی پر پہنا وہ 15 سے 17 لاکھ تک کا تھا۔

زارا نور عباس

زارا نور عباس کی شادی اداکار اسد صدیقی سے ہوئی، انہوں نے جو اپنے نکاح پر ہار پہنا اس کی مالیت 15 سے 18 لاکھ کے درمیان تھی۔

سارہ رضی خان

سارہ رضی نے جو اپنی شادی پر ہار پہنا اس کی مالیت 6 سے 8 لاکھ کے درمیان تھی۔

عائزہ خان

عائزہ خان کی شادی کا تذکرہ کئی سالوں تک مداحوں کی زبانوں پر رہا، ان کی شادی ایک یادگار شادی تھی۔ عائزہ نے جو اپنی شادی پر ہار پہنا اس کی قیمت 18 سے 20 لاکھ کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More