پاکستانی شوبز اور اس میں کام کرنے والے اداکار اور اداکارئیں ایک دوسرے کے بہت اچھے اور قریبی دوست ہوتے ہیں، لیکن کبھی کبھار کسی مارننگ شو یا دیگر پرواگرموں میں شوبز سے وابستہ شخصیات آپس میں اِتنا اُلجھ جاتی ہیں کہ نوبت بحث و مباحثے تک جا پہنچتی ہے۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شوبز انڈسٹری چالاک لوگوں کا کھیل ہے۔ اس میدان میں، مشہور و نامور شخصیات کسی بھی وقت دوست یا دشمن بن جاتی ہیں۔
ہم ایسی 5 پاکستانی شوبز شخصیات کا ذکر کریں گے جن کی ایک دوسرے کے ساتھ شدید لڑائی ہوئی۔
1- وینا ملک اور سید نور
ہم سب وینا ملک کے بھارتی پروگرام بگ باس میں جانے کے حوالے سے واقف ہیں جس کے بعد وہ شدید تنقید کا شکار رہی تھیں۔ غصے سے آگ بگولا عوام نے ان کے پاکستان واپس آنے کی سخت مخالفت کردی تھی۔ بعد ازاں وینا ملک کا مختلف پاکستانی نیوز چینلز پر انٹرویو بھی لیا گیا۔ اسی حوالے سے ایک ٹاک شو کے دوران اداکارہ وینا ملک کی لڑائی اداکار سید نور سے ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے پر لائیو شو کے دوران جملوں کے تیر برسائے۔
2- صباء قمر اور حمزہ علی عباسی
کچھ عرصہ قبل نامور اداکار حمزہ علی عباسی اور صباء قمر کی مابین تکرار ہوچکی ہے۔ حمزہ اور صبا قمر کے درمیان تعلقات کے خبریں گردش کرتی رہیں تھیں کس کی دنوں اداکاروں نے تردید کردی تھی۔ بہت سے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا رشتہ ٹھیک ہے لیکن حمزہ اور صبا نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں۔
اور پھر وہ وقت بھی آیا جب صبا قمر نے حمزہ علی عباسی کو 'مردوں کی میرا' کا خطاب دے ڈالا تھا اور ایسا تب ہوا جب انہوں نے صباء قمر کے آئٹم نمبر رقص پر تنقید کی تھی۔ اس وقت صبا قمر کا کہنا تھا کہ حمزہ علی عباسی ہی تھے جنہوں نے انہیں آئٹم نمبر کرنے کا کہا تھا اور اب وہ خود آئٹم نمبر پر تنقید کر رہے ہیں۔
3- فواد خان اور بدر خلیل
یہ بات بالکل درست ہے کہ سینئر اداکارہ بدر خلیل پاکستان شوبز کی لیجنڈ اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی نہایت بہترین اداکاری کے ذریعے پاکستان شوبز کو کامیابیاں دلائیں اور بھرپور نام کمایا۔ ایک جنی ٹی وی کے ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ بدر خلیل چینل کی مالکن
سلطانہ صدیقی کے ہمراہ براجمان تھیں اور اداکار فواد خان کی یہ ضد تھی کہ وہ سلطانہ صدیقی کے ساتھ بیٹھیں گے ورنہ شو چھوڑ کر چلے جائیں گے۔
بدر خلیل کو فواد خان کی یہ بات بالکل درست نہ لگی اور مایوس ہو کر وہ شو کے دوران اپنی نشت سے اُتھ کر چلیں گئیں۔
4- حرا مانی اور عائشہ خان
ایک اور لڑائی ایسی لڑائی جو حرا مانی اور عائشہ خان کے درمیان پیش آئی تھی۔ ایک مارنگ شو پروگرام کے دوران جس حرا مانی نے اپنے ایک شو اداکارہ عائشہ خان کو مہمانِ خصوصی مدعو کیا اور ان سے انتہائی ذاتی سوالات پوچھے،جیسے آپ نے بوٹوکس انجیکشن استعمال کئے ہیں جس پر عائشہ خان شو چھوڑ کر ہی چلی گئیں۔
5- جواد احمد اور ابرار الحق
ایک نیوز پروگرام میں گلوکار شہزاد رائے ، جواد احمد اور ابرار الحق بطور مہمان مدعو کئے گئے۔ براہ راست نشریات کے دوران، جواد احمد نے دعویٰ کیا کہ ابرار الحق لوگوں سے غیر قانونی رقم کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابرار الحق غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ وہ اسپتالوں کے لئے خیرات یا عطیات نہیں لیتے بلکہ وہ یہ عطیہ اپنے لئے لیتے ہیں۔
ابرار الحق جواد احمد کو سخت جواب دینے ہی والے تھے کہ شہزاد رائے نے دونوں گلوکاروں کے مابین لڑائی رکوانے میں کردار ادا کیا۔