سشانت سنگھ راجپوت کی ننھی مداح نے ویڈیو پیغام شیئر کردیا جسے دیکھ کر آپ کا بھی دل پگھل جائے گا۔۔۔

ہماری ویب  |  Jul 16, 2020

گزشتہ ماہ بالی ووڈ اندسٹری کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب نامور اور باصلاحیت اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی خبر آئی۔

ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی اداکار کے مداح ان کے جانے کا غم منا رہے ہیں تاہم اداکار کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ننھی مداح نے اپنے سوشانت بھیا کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا۔

ننھی بچی اپنے جاری کردہ پیغام میں کہہ رہی ہے کہ 'سوشانت بھیا میرے فیورٹ ہیں، ایک دن اُن کی مووی ہمارے گھر آئی تھی دھونی اور مجھے فرق ہی نہیں پتا چلا کہ وہ دھونی ہیں یا سوشانت بھیا ہیں'۔

بچی کا مزید کہنا تھا کہ سوشانت کی ایک فلم کا گانا 'خیریت' میرا فیورٹ ہے۔ ننھی مداح نے وہ گانا ویڈیو میں گا کر بھی سنایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More