ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کو لڑکی کیوں بنا دیا؟ وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ہماری ویب  |  Jul 13, 2020

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ دلچسپ انٹرویو کیا۔

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اسپورٹس کے شعبے سے وابستہ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے سے دور ہیں اور اپنے اپنے ملکوں میں موجود ہیں، ثانیہ اور شعیب ملک کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اِذہان ہے۔

کرکٹر شعیب ملک سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر لائیو آئے جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مدعو کیا اور اُن سے کئی مزیدار سوالات کئے جن کے ثانیہ مرزا نے خوبصورت انداز میں جوابات دیئے۔

چیٹ شو کے دوران ثانیہ مرزا نے مداحوں سے اپنے بیٹے اذہان کی بھی ملاقات کروائی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اذہان کے بالوں کی چٹیا بنی ہوئی تھی۔

شعیب ملک کے صاحبزادے اذہان کے لائیو اسکرین پر آتے ہی انہوں نے ثانیہ سے سوال کیا کہ اذہان کو لڑکی کیوں بنایا ہوا ہے، جس پر جواب دیتے ہوئے ثانیہ کا کہنا تھا کہ اس کے بال بہت بڑے ہو گئے ہیں اس لئے اس کی پونی بنائی ہوئی ہے۔

لائیو انسٹاگرام ویڈیو دوران کرکٹر شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کو اُس کی سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More