یہ ٹوئٹ پڑھنے کے بعد ارطغرل کا انتقال ہوگیا۔۔۔ عامر لیاقت

ہماری ویب  |  May 15, 2020

دو روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے مریم نواز کی سیاسی قیادت اور خوبیوں کو ارطغرل غازی کی بے مثال خوبیوں سے ملایا۔

حنا پرویز بٹ نے لکھا تھا کہ ارطغرل ڈرامہ دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ مریم نواز صاحبہ بھی انہی خوبیوں کی مالک ہیں۔ اپنے خدا پر مضبوط ایمان، حوصلہ، بہادری، بدترین حالات میں بھی ہمت نہ ہارنا، اچھے اور برے لوگوں کی پہچان، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا۔


حنا پرویز بٹ کے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل دیکھا گیا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا یہ ٹوئٹ پڑھنے کے بعد ارطغرل کا انتقال ہوگیا۔


آصف علی نامی صارف نے لکھا یہ سارے پاگل ن لیگ نے بھرتی کئے ہوئے ہیں؟


ایک اور صارف ام حبیبہ نے طنزیہ انداز میں لکھا ہائے اللہ، اگر مریم نواز ارطغرل کی طرح خوبیوں کی مالک ہیں تو پھر ماروی سرمد بھی حلیمہ سلطان جیسی خصوصیات کی حامل ہیں۔


ٹوئٹر صارف اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ شرم تو نہیں آتی کہاں ترکی کہاں قطر۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More