کیا واقعی اس مشکل وقت میں بازار جا کر عید کی خریداری کرنے کی ضرورت ہے؟

ہماری ویب  |  May 14, 2020

شہرِ قائد میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بازاروں اور سڑکوں پر کافی رش دیکھنے میں آیا، ٹریفک کی صورتحال بھی خاصی خراب نظر آئی۔ جسے دیکھتے ہوئے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے ٹوئٹ کیے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ صنم سعید نے لوگوں کی عید کے لیے خریداری کرنے پر سوال اٹھایا۔

اداکارہ نے ٹوئٹ کیا کہ کیا ہمیں واقعی بازار جاکر عید کی خریداری کرنے کی ضرورت ہے؟ کیا ہم دوبارہ پہلے جیسے ہوجائیں گے اور اپنے اندر کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے؟ برائے مہربانی احتیاط سے باہر جائیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی بہت مشکل وقت ہے کیوں کہ سب ہی ایک ساتھ باہر نکل آئے ہیں۔ اداکارہ نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کیوں نا اس سال عید کچھ منفرد انداز سے منائی جائے؟

کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال، لوگوں کے بغیر ماسک کے گھروں سے باہر گھومنے پر اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ اس ملک کو دیکھ کر رونا آرہا ہے۔

اداکارہ اشنا شاہ کا اس حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ہاں اب سب کھل رہا ہے، لیکن برائے مہربانی کیا ہم اب بھی سماجی فاصلہ اختیار کرسکتے ہیں، چپکیں مت، محفوظ رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More