کورونا وائرس کے موجودہ حالات کی پیشگوئی کرنے والی 17 سال پرانی ٹی وی سیریز دیکھیں

ہماری ویب  |  May 13, 2020

گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے اور زیادہ تر ممالک میں اس وقت لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے تاہم ہالی ووڈ کی ٹی وی سیریز دی ڈیڈ زون میں اس وائرس کی پیشگوئی پہلے ہی کی جاچکی تھی اور یہ سیریز موجودہ حالات کی مکمل عکاس ہے۔

ہالی ووڈ کی یہ ٹی وی سیریز 17 سال پرانی ہے مگر حیران کن طور پر اس سیریز کا مرکزی کردار موجودہ حالات کی طرح چین سے پیدا ہونے والے وائرس کی موجودگی دیکھ لیتا ہے۔

موجودہ صورتحال کی طرح اس ٹی وی سیریز میں یہ دکھایا گیا ہے کہ وائرس سے بچاؤ کیلئے سب کو ماسک کی اشد ضرورت پڑ جاتی ہے جبکہ وائرس کے سبب لاک ڈاؤن بھی نا گزیر ضرورت بن جاتا ہے۔

اس کے علاوہ وائرس کا علاج بھی حیران کن طور پر یہی کلوروکوئن دوا سے ہی ممکن دکھایا گیا تھا۔

اس سے قبل بھی کورونا وائرس کے حوالے سے متعدد پیشگوئیاں سامنے آچکی ہیں۔ حال ہی میں امریکی مشہور کارٹون دی سمسن میں بھی کورونا وبا سے متعلق پیش گوئی کے خبریں سامنے آئیں تھیں-

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More