جنازہ اُٹھا کر ڈانس کرنے والے یہ لوگ دراصل کون ہیں؟ بالآخر معلوم ہو ہی گیا

ہماری ویب  |  May 11, 2020

گزشتہ چند دنوں سے افریقی گروپ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہی ہے جس میں چار سے پانچ افریقی سیاہ یونیفارم میں ملبوس اپنے کندھوں پر جنازہ اٹھا کر رقص کرتے ہیں اور بیک گراؤنڈ میں میوزک کی دھن بھی چل رہی ہوتی ہے۔

افریقی ملک گھانا کے اس گروپ کو 2017ء میں اس وقت عالمی سطح پر شہرت ملی جب ان کی جنازہ کندھوں پر اٹھا کر ڈانس کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں؟

یہ مشہور گروپ پوری دنیا میں تو ڈانسنگ پال بیئررز کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن گھانا میں اس گروپ کا نام نینا اوتافریجا پال بیئرنگ اینڈ ویٹنگ سروس ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس گروپ کی بنیاد بنیامین ایڈو نامی ایک شخص نے رکھی تھی۔ آغاز میں اس نے محض مر جانے والوں کی تدفین اور آخری رسومات کی خدمات فراہم کرنے کیلئے بنایا تھا۔ یہ مرنے والوں کے لواحقین سے فیس لیتے اور متوفی کو تدفین تک کے مراحل تک اپنا کام کرتے ہیں۔

بعد ازاں گروپ کے سربراہ بنیامین ایڈو کے ذہن میں کاروبار کو مزید بہتر بنانے کا خیال آیا۔ کیونکہ گھانا میں قبیلے ایسے ہیں جو اپنے پیاروں کے مرنے پر غمزدہ ہونے کے بجائے خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں شادیانے بجاتے ہوئے رخصت کرتے ہیں۔

بنیامین ایڈو کا آئیڈیا بھی یہی تھا کہ وہ لوگوں کو سادہ آخری رسومات کے ساتھ رقص وغیرہ کی آفر بھی کرے اور ان سے اضافی فیس لے۔

بنیامین ایڈو کا یہ آئیڈیا کامیاب ہوگیا اور گھانا کے امیر لوگوں نے ان کو اپنے عزیزوں کے جنازے پر بینڈ باجوں کے ساتھ بلانا شروع کر دیا، جہاں وہ موسیقی کی دھن پر جنازہ اٹھا کر رقص کرتے ہوئے مرنے والے کو آخری آرام گاہ تک لے کر جاتے۔

دنیا بھر میں مقبول ہونے والے افریقی ڈانس گروپ نے بہت ہی کم وقت لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور ان پر کئی میمز بھی بنائی جا چکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More