فیروز خان سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی تصویر کیوں نہیں شئیر کرتے؟ وجہ سامنے آگئی

ہماری ویب  |  May 09, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار فیروز خان متعدد پاکستانی ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے شوبز سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اب اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں گے۔

اداکارہ فیروز خان کی شادی مارچ 2018 میں علیزہ نامی خاتون کے ساتھ ہوئی۔ اس کے بعد 3 مئی 2019 کو فیروز خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے محمد سلطان خان رکھا۔

سوشل میڈیا پر فیروز خان اپنے بیٹے کے ہمراہ کئی تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں مگر ہر تصویر میں ان کے بیٹے کا چہرہ دکھائی نہیں دیتا۔

انٹرویو میں فیروز کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا خود فیصلہ لے۔ لیکن میں اسے ابھی سوشل میڈیا کا حصہ نہیں بنانا چاہتا کیونکہ وہ میرا بیٹا ہے۔

فیروز نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ سلطان سوشل میڈیا کا حصہ بنے، جب وہ بڑا ہوگا تو اپنا فیصلہ خود کرے گا۔ دیکھیں فیروز خان کی ان کے بیٹے کے ہمراہ چند تصاویر۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More