بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عرفان خان اپنے کیریئر میں ایک ایسی فلم میں بھی کام کرنے والے تھے جس کی کہانی ایک وبا پر مبنی تھی؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان ہدایت کار آنند گاندھی کی ایک فلم میں کام کرنے جارہے تھے جس کا نام ایمرجنس تھا۔
اس فلم کی کہانی خواتین سائنسدانوں پر مبنی تھی جو ایک وبائی امراض کے خلاف جنگ لڑتی ہیں۔
ہدایت کار نے بتایا کہ انہوں نے اس فلم کے لئے وبائی امراض کے ماہر لیری بریلیئنٹ سے بھی رابطہ کرلیا تھا جو اس فلم ایگزیکٹو پروڈیوسر بننے جارہے تھے۔
عرفان خان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ایک اہم حصہ تھے، ان کا انتقال 29 اپریل 2020 کو ممبئی میں ہوا جن کے انتقال کی خبر نے ان کے مداحوں اور دنیا بھر کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے اسٹارز کو اداس کردیا۔