کیا قومی کرکٹر عبدالرزاق بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے شادی کررہے ہیں؟

ہماری ویب  |  May 08, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے بہرتین سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اور بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے درمیان شادی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ جلد دونوں کی شادی ہو جائے گی تاہم بھارتی اداکارہ نے خود ایک انٹرویو کے دوران اس بات کی وضاحت کردی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ شادی سے متعلق افواہوں پر اداکارہ تمنا کا کہنا ہے کہ فی الحال میں اپنے کیریئر پر فوکس کررہی ہوں اور ابھی میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں سے عبدالرزاق کے ہمراہ جو تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے وہ 2017 کی ہے اوریہ ایک دبئی کے ایونٹ کے دوران لی گئی تھیں۔ دونوں کی اس ایونٹ میں مہمان خصوصی کے طور پر بلایا گیا تھا۔

اداکارہ نے افواہوں کو تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن اداکار، دوسرے دن کرکٹر اور تیسرے دن ڈاکٹر کے ساتھ شادی کی افواہ اُڑا دی جاتی ہے، ان افواہوں کو سن کر ایسا لگتا ہے جیسے میں شوہر خریدنے نکلی ہوئی ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں اور ان کے بچے بھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More