وسیم بادامی نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں آکر اپنی گفتگو سے ان کو شرمندہ کردیا۔۔۔ ایسا کیا کہا؟ دیکھیں اس ویڈیو میں

ہماری ویب  |  May 08, 2020

وسیم بادامی کا شمار پاکستان کے بہترین اینکرز میں ہوتا ہے۔ ان کی ذہانت کی وجہ سے ان کے بے شمار مداح ہیں جو انہیں ہر وقت سراہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو کہ ندا یاسر کے مارننگ شو کی ہے۔

پروگرام میں وسیم بادامی اور اقرارالحسن نے بطور مہمان شرکت کی۔ ندا یاسر نے وسیم بادامی کو منتخب کرتے ہوئے کہا کہ 'سمجھیں یہ مارننگ شو آپ کا ہے، آپ اسے کیسے چلائیں گے'۔

وسیم بادامی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ 'مجھ سے ایک بار کسی نے کہا تھا تم سب کچھ ہو سکتے ہو لیکن چھچھورے نہیں ہو سکتے'۔

ندا یاسر نے اس کے بعد کہا 'چلیں شروع کریں' جس پر وسیم بادامی بولے 'اچھا مطلب اب سوچنا سمجھنا نہیں ہے صرف بولنا ہے' جس پر میزبان خاصی شرمندہ ہو کر رہ گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More