ارطغل غازی ترکی کا مشہور ڈرامہ ہے جو آج کل پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر کیا جا رہا ہے۔ یہ ڈرامہ مسلم اوغس ترک کی تاریخ پر بنایا گیا ہے جبکہ کہانی 13ویں صدی کی ہے۔ ارطغل غازی سلطنتِ عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کے والد محترم تھے۔
ڈرامے میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار کون ہیں؟ اور ان کی آخر حقیقت کیا ہے۔
ارطغل غازی (اصل نام Engin Altan Düzyatan)
Engin Altan Düzyatan نے ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کیا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔ آپ سلیمان شاہ اور حائمہ خاتون کے تیسرے نمبر کے صاحبزادے ہیں جبکہ وہ Gündüz Alp, Savci Bey, and Osman Gazi کے والد بھی تھے۔ یہ وہ کردار ہے جسے مداحوں کی جانب سے سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔ Engin Altan Duzyatan کی پیدائش 26 جولائی 1979 کو ترکی کے شہر ازمیر میں ہوئی۔ آپ ترکی کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔
حلیمہ سلطان (اصل نام Esra Bilgiç)
Esra Bilgiç نامور ترکی اداکارہ و ماڈل ہیں۔ حلیمہ سلطان کے کردار کے حوالے سے بات کریں تو آپ ایک مضبوط خاتون اور وفا شعار بیوی ثابت ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کائی قبیلے کے لیے بہت خدمات پیش کیں۔
سلیمان شاہ (اصل نام Serdar Gökhan)
منجھے ہوئے اداکار Serdar Gökhan نے سلیمان شاہ کا کردار کیا جو کہ کائی قبیلے کے سردار تھے۔ انہوں نے اپنے قبیلے کی بقا کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔ انہوں نے اس ڈرامے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ Serdar Gökhan ترکی کے نامور اداکار ہیں جو کہ اداکاری کے شعبہ سے ایک عرصے سے وابستہ ہیں۔
حائمہ خاتون (اصل نام Hülya Korel Darcan)
حائمہ خاتون جیسا پیارا کردار کرنے والی اداکارہ کا نام Hülya Korel Darcan ہے۔ حائمہ خاتون انتہائی باہمت خواتین میں سے ایک تھیں جنہوں نے ہمیشہ مشکل اوقات میں اپنے قبیلے کی ہمت بڑھائی۔ Hülya Korel Darcan کافی عرصے سے اداکاری کے شعبہ سے وابستہ ہیں اور انتہائی اچھی اداکارہ ہیں۔
گلدارو (اصل نام Kaan Taşaner)
ارطغل کے بڑے بھائی اور سلیمان شاہ کے بڑے بیٹے گلدارو کا کردار Kaan Taşaner نے ادا کیا اور انتہائی خوبصورتی سے ادا کیا۔ ان کا کردار ڈرامہ کے کئی مواقع پر منفی محسوس ہوا لیکن ہم اسے مکمل منفی کردار نہیں کہہ سکتے۔
بابر (اصل نام Nurettin Sönmez)
اس ڈرامے میں ارطغل کے سب سے ایماندار جانبازوں میں سے ایک بابر ہیں جس کا کردار باصلاحیت اداکار Nurettin Sönmez نے نبھایا۔ مداحوں کی جانب سے بے حد اس کردار کو پذیرائی ملی۔ بابر سلیمان شاہ اور حائمہ خاتون کے چیف سیکورٹی گارڈ بھی تھے۔
نورگل (اصل نام Cengiz Coşkun)
ڈرامہ میں نورگل کا کردار بہت ہی دلچسپ رہا، سیزن 1 میں صلیبیوں کی قید میں چلے جانے والے نورگل کے کردار کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ یہ کردار باصلاحیت اداکار Cengiz Coşkun نے کیا۔ نورگل بھی ارتغل غازی کے سب سے قریبی ساتھ اور وفادار جانبازوں میں سے ایک تھے۔
شہناز خاتون (Didem Balçın)
شہناز خاتون کو سلیمان شاہ اور حائمہ خاتون نے پالا تھا۔ جبکہ بعد ازاں اپنے بڑے بیٹے گلدارو کی شادی ان سے کروا دی تھی۔ Didem Balçın نے اس کردار کو بخوبی نبھایا۔ شروع میں یہ خاتون انتہائی سازشی تھیں تاہم بعدازاں اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کی معافی مانگ لی تھی۔
روشنی خاتون (اصل نام Burcu Kıratli)
روشنی خاتون شہناز کی چھوٹی بہن تھیں۔ اس کردار کو اداکارہ Burcu Kıratli نے خوبصورتی سے نبھایا۔ روشنی ہمیشہ سے ہی ارطغل کو پسند کرتی تھیں اور ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن یہ ممکن نہ ہوسکا کیونکہ ارطغل اور حلیمہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ ڈرامہ میں ان کا کردار بہت ہی پیارا رہا۔
شاہین خاتون (اصل نام Hande Subaşı)
شاہین نورگل کی بیوی اور حلیمہ سلطان کی دوست تھیں۔ اس کردار کو Hande Subaşı نے نبھایا۔ یہ ایک باہمت خاتون اور وفا شعار بیوی ثابت ہوئیں۔
روشان (اصل نام Cavit Çetin Güner)
روشان، بابر اور نورگل تینوں ہی ارطغل کے بہترین دوست اور جان سے پیارے بھائی تھے۔ روشان کا کردار Cavit Çetin Güner نے ادا کیا۔ بہت سے مداح انہیں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے بھی ملاتے ہیں۔
ڈرامہ ارطغل غازی میں ہر کردار ادا کرنے والا اداکار اپنی مثال آپ ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈرامہ دیکھنے والوں کو یہ ایک منٹ کے لیے بھی بوریت کا احساس نہیں دلا سکتا اور ہر اداکار نے ہی اپنی ذمہ داری بہت اچھے سے نبھائی۔