عائزہ خان نے فلموں میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟ وجہ بتا دی

ہماری ویب  |  May 07, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ایک شو کے دوران کہا کہ انہیں کمرشل فلمیں پسند ہیں لیکن وہ چولی لہنگا پہن کر رقص کرنے والی فلیمں بالکل بھی نہیں کرسکتیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے انکشاف کیا کہ انہیں بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ سے 2 فلموں کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے مسترد کردی جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو کام وہ اپنے ملک کے لوگوں کے سامنے نہیں کر سکتی ہیں وہ کسی دوسرے ملک میں جاکر کیسے کر سکتی ہیں۔

اداکارہ اس وقت ڈرامہ ”مہر پوش“ میں دانش تیمور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More