گزشتہ ہفتے بالی ووڈ کے نامور اداکار رشی کپور کے انتقال کے موقع پر چند بھارتی اداکاروں اور فنکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مشہور بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی موجود تھیں۔
اداکارہ کی کچھ تصاویر سامنے آئیں جس میں وہ روتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں اور ہاتھ میں فون اٹھایا ہوا ہے۔ عوام نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ ایسے موقع پر فون استعمال کرنا انتہائی غلط ہے جبکہ عالیہ بھٹ رشی کپور کی بیٹی، جو کہ آخری رسومات میں شرکت نہ کر سکی تھیں ان کو ویڈیو کال کے ذریعے سارا منظر دکھا رہی تھیں۔
اداکارہ عالیہ بھٹ کی حمایت میں کچھ مداح خاموش نہ رہ سکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگوں نے اپنے پیغامات جاری کیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ عالیہ وہاں رشی کپور کی فیملی کے ساتھ غم میں شریک تھیں۔ انہوں نے اپنی جان پر خطرہ مول لیتے ہوئے (کورونا وائرس کے سبب اجتماع پر پابندی کے باعث) آخری رسومات میں شرکت کی۔ کیا اب بھی وہ نفرت کے قابل ہیں؟
ندھی نامی صارف کا کہنا تھا کہ عالیہ نے فون رشی کپور کی بیٹی کے لیے پکڑا ہوا تھا، جو لاک ڈاؤن کے باعث شرکت نہیں کر سکی تھیں۔
اداکار آشش چوہدری بھی اداکارہ کی حمایت میں بول پڑے۔