معروف اداکار سہیل اصغر کی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست، اسپتال منتقل

ہماری ویب  |  May 05, 2020

پاکستان کے نامور لیجنڈری اداکار سہیل اصغر نے مداحوں سے اپنے معدے کی سرجری کے لئے دُعاؤں کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر پاکستان کے معروف اداکار سہیل اصغر نے اسپتال میں لی گئی اپنی ایک تصویر شئیر کی جس سے اِس بات کا انکشاف ہوا کہ وہ معدے کی سرجری کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔

اداکار سہیل اصغر نے اپنے مداحوں، دوستوں اور اہلِ خانہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ ہمیشہ میرے ساتھ ہے اور میں اللّہ کے معجزوں پر پختہ یقین رکھتا ہوں۔

سہیل اصغر نے لکھا کہ وہ دُعاؤں کی طاقت پر بھی بہت زیادہ یقین رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ سہیل اصغر پاکستانی مزاح کار، اسٹیج اور ٹی وی اداکار ہیں، اُنہوں نے لاہور سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More