پاکستان کی وہ نامور اداکارائیں جنہوں نے حیران کن حد تک اپنا وزن کم کیا لیکن کیسے؟

ہماری ویب  |  May 05, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہت سی نامور اداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے اپنا وزن حیران کن حد تک کم کیا۔ جن انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تو وہ بے شک بہت زیادہ فٹ نہ تھیں لیکن اگر ہم آج انہیں دیکھیں تو سراہے بغیر نہ رہ سکیں۔

آئیں دیکھتے ہیں کون ہیں وہ اداکارائیں۔

یسریٰ رضوی


یسریٰ رضوی پاکستان کی وہ باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے اس انڈسٹری میں اپنے نام کا لوہا منوایا۔ اداکارہ یسریٰ رضوی کی شخصیت میں ہمیشہ سے ہی پراعتمادی دیکھنے کو ملی۔ شادی کے وقت بھی اداکارہ کا وزن زیادہ تھا جبکہ پچھلے ایک سال کے دوران اداکارہ کے مداحوں نے دیکھا کہ ان کے انداز اور وزن میں کس قدر واضح فرق ہوا ہے۔ اداکارہ نے اب تک اپنے وزن کم کرنے کی ٹپس تو نہیں بتائیں البتہ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کا یہ نیا انداز بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

سرحا اصغر


سرحا بھی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک بہترین اداکارہ ہیں جبکہ ان کی وزن میں کمی انتہائی حیرت انگیز ہے۔ سرحا نے اپنا وزن مسلسل محنت سے انتہائی کم کیا۔ سرحا کے مطابق وہ مسلسل ورزش کرتی ہیں اس کے علاوہ اپنے کھانے میں بھی ایسی چیزیں شامل کرتی ہیں جو وزن گھٹانے میں مدد کریں۔

جویریہ سعود


جویریہ سعود بارہا یہ بتا چکی ہیں کہ ان کے لیے وزن کم کرنا بے حد مشکل تھا کیونکہ وہ کھانے کی بہت زیادہ شوقین ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ کئی بار میں نے ورزش شروع کی لیکن جاری نہ رکھ سکی جس کی وجہ سے کئی بار وزن میں کمی میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہیں نے ہمت نہ ہاری اور کوششیں جاری رکھیں یہ ہی وجہ ہے کہ اداکارہ آج وزن کم کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

فرح شاہ


فرح شاہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور نیوز اینکر کیا تھا بعدازاں انہوں نے اداکاری شروع کر دی۔ ان کا وزن بے انتہا بڑھ گیا تھا جس کے بعد ان کے لیے اداکاری کرنا مشکل ہو رہا تھا۔ فرح شاہ نے بھی اپنے وزن میں نمایاں حد تک کمی کی جسے ہر دیکھنے والا سراہے بنا نہیں رہ سکتا۔

زرنش خان


زرنش خان کا شمار پاکستان کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ کیرئیر کے آغاز میں اداکارہ کا وزن زیادہ تھا جبکہ اگر آج ہم انہیں دیکھیں تو رشک کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ ان کی شدید محنت واضح نظر آ سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More