اداکار عرفان خان کے بیٹے نے والد کی یاد میں ایک خوبصورت ویڈیو شئیر کردی

ہماری ویب  |  May 04, 2020

گزشتہ ہفتے کینسر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

والد کی یاد میں ان کے 19 سالہ بیٹے بابیل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں عرفان خان کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھے پانی پوری کھا رہے ہیں۔


ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بابیل نے کیپشن میں لکھا کہ جب آپ طویل عرصے سے ڈائٹ پر ہوں اور ایک دن آپ کو پانی پوری سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آئے۔

واضح رہے کہ موذی مرض کینسر کا شکار 53 سالہ عرفان خان گزشتہ ہفتے کولون انفیکشن کے باعث دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More