سشمیتا سین قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے۔۔۔ آپ بھی سنیے

ہماری ویب  |  May 02, 2020

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے جبکہ لوگ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دلچسپ سرگرمیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین اپنی بیٹیوں کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے لائیو آئیں۔

اداکارہ اور ان کی بیٹیوں نے قرآن کی سورہ عصر کی تلاوت کی جبکہ ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ آپ پاکستان کب آئیں گی؟ جس کا انہوں نے جواب دیا کہ میں جلد ہی پاکستان آؤں گی، میں کراچی 3 مرتبہ آ چکی ہوں جہاں مجھے لوگوں سے بے حد پیار ملا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More