وہ نامور اداکار و شخصیات جو اپریل میں دنیا سے رخصت ہوگئے

ہماری ویب  |  May 02, 2020

بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی نامور فنکار اس دنیا میں آئے اپنے فن سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی مشہور شخصیات دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

اپریل کے مہینے میں کئی نامور بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

2 اپریل سن 1986 کو معروف بھارتی اداکار آغا کا انتقال ہوا۔ انہوں نے سن 1935 میں اداکاری کا آغاز کیا اور 1986 تک 60 سے زائد فلموں اپنے اداکاری کے جلوے دکھائے جن میں محبوب خان کی روٹی اور اعلان کے علاوہ بالم، جیسی کامیاب فلمیں بھی قابلِ ذکر ہیں۔

10 اپریل 1997 کو اداکار سہراب مودی کی اہلیہ اداکارہ مہتاب اس دنیا سے رخصت ہوئیں جنہوں نے شاردا ، قانون، سنجوگ، پرکھ، شمع، جھانسی کی رانی وغیرہ میں لازوال اداکاری کی۔

13 اپریل 1973 کو اداکار بلراج ساہنی نے اپنے مداحوں کو الوداع کہا ۔ ان کی معروف فلموں میں ہم لوگ، ہلچل، دو بیگھہ زمین، راہی، سیما، گرم کوٹ، کٹھ پتلی،کابلی والا، وقت، حقیقت، امانت وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

ڈائریکٹر نیتن بوس 14 اپریل 1986 کو وفات پا گئے۔ ان کی معروف فلموں میں ملن، دیدار، وارث، گنگا جمنا، وغیرہ شامل ہیں۔

20 اپریل 1970 کو معروف نغمہ نگار شکیل بدایونی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہوں نے مختلف کامیاب فلموں کے لئے سینکڑوں نغمے لکھے جو بے حد مقبول ہوئے۔

معروف گلوکارہ اقبال بانو 21 اپریل 2009 میں دنیا سے پردہ کر گئیں جنہوں نے پاکستان کی کئی نامور اور یاد گار فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔

23 اپریل 2013 کو گلوگارہ شمشاد بیگم وفات پا گئیں جن کے گانے بے حد مقبول ہوئے۔

موسیقار جوڑی شنکر جے کشن کے شنکر کی وفات 26 اپریل 1987 کو ہوئی جنہوں نے ہزاروں گانوں کی موسیقی ترتیب دی۔

29 اپریل کو بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان اور ان کی وفات کے اگلے ہی روز 30 اپریل کو مشہور زمانہ فنکار رشی کپور اس دنیا سے روانہ ہوئے۔

ان تمام نامور اداکار و گلوکاروں کو آج بھی بہت یاد کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More