آپ نے سری دیوی کے ساتھ کام کیا ان کا انتقال ہوگیا، آپ نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا ان کا بھی انتقال ہوگیا، اور آپ ایسا کرتے تو۔۔۔ عامر لیاقت کی اس بات پر عدنان صدیقی نے کیا جواب دیا؟ جانیں

ہماری ویب  |  May 02, 2020

رمضان ہوسٹ اور سیاستدان عامر لیاقت نے اپنے ایک پروگرام میں بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے انتقال کے حوالے سے نامناسب جملے استعمال کئے جس کے باعث انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عامر لیاقت کے شو میں پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی کو مدعو کیا گیا تھا۔

شو کے دوران ایک موقع پر عامر لیاقت نے عدنان صدیقی سے کہا کہ وہ ان سے کچھ پوچھنا چاہتے ہیں، جس کے بعد ان کے سوال سے عدنان صدیقی خاصے غیر مطمئن بھی نظر آئے۔

دوسری جانب عدنان صدیقی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More