کورونا وائرس کے باعث نہایت کم لوگوں کی موجودگی میں عرفان خان سپردخاک۔۔۔ دیکھیں کچھ تصاویر

ہماری ویب  |  Apr 30, 2020

گزشتہ روز بالی ووڈ کے سپر اسٹار عرفان خان ممبئی میں انتقال کر گئے جس کے بعد انہیں انتہائی کم لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی تدفین میں ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے صرف 5 افراد شریک ہوئے۔


رپورٹ میں بتایا گیا کہ عرفان خان کی آخری رسومات ممبئی کے علاقے ورسوا کے قبرستان میں ان کے بیٹوں بابل اور ایان نے ادا کیں۔

واضح رہے کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک میں لگے لاک ڈاؤن کے باعث دیگر فنکاروں کو بھی عرفان خان کی تدفین میں شریک ہونے کی اجازت نہ مل سکی۔




مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More