دیکھو اماں مجھے لینے آئی ہیں، مجھے یقین ہے کہ اب میں ہار گیا ہوں۔۔۔ انتقال کے وقت اہلیہ سے عرفان خان کے ادا کردہ آخری الفاظ

ہماری ویب  |  Apr 30, 2020

گزشتہ روز بالی ووڈ کے معروف اور باصلاحیت اداکار عرفان خان کا انتقال ہو گیا جبکہ چند روز قبل اداکار کی والدہ کا بھی راجھستان میں انتقال ہوگیا تھا- لاک ڈاؤن کے سبب عرفان خان اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت نہیں کر سکے تھے جس کا انہیں بے حد دکھ تھا۔

والدہ کے انتقال کے تین روز بعد اداکار عرفان خان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے آئی سی یو میں رکھا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرفان خان نے 29 اپریل کی صبح اپنی اہلیہ اور صاحبزادے بابیل کو اسپتال بلایا اور اپنی بیوی سوتاپا سے آخری لمحات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'دیکھو اماں میرے کمرے میں موجود ہیں، وہ میرے پاس بیٹھی ہیں اور مجھے لینے کے لیے آئی ہیں'۔

'اداکار نے اپنی اہلیہ کو یہ بھی کہا 'مجھے یقین ہے کہ اب میں ہار گیا ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر کمرے میں عرفان خان کے سابق مینیجر آصف اور ڈرائیور حشمت بھی موجود تھے۔ اداکار کی اہلیہ یہ باتیں سُننے کے بعد اپنے ہواس برقرار نہ رکھ سکیں اور زاروقطار رونے لگیں۔

اپنی اہلیہ سے گفتگو کے دوران عرفان خان کی طبعیت خراب ہوئی اور ڈاکٹرز نے ایک گھنٹے بعد اُن کے انتقال کی تصدیق کردی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More