بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رشی کپور تقریباً 2 سال کے عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے اور انہیں گزشتہ روز سانس لینے میں تکلیف پر سر ایچ ایم ریلاؤنس فاؤنڈیشن اسپتال داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2018 میں رشی کپور کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات منظر عام پر آئی تھیں جس کے علاج کے لیے وہ امریکہ روانہ ہوئے تھے تاہم اس وقت انہوں نے اپنی بیماری کی تصدیق نہیں کی تھی۔
فلم اسٹار کی موت پر بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں نے غم کا اظہار کیا۔
اکشے کمار نے کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ہم کوئی بھیانک خواب دیکھ رہے ہیں، ابھی رشی کپور کے انتقال کی خبر سنی، وہ بہترین اسٹار اور ایک اچھے دوست تھے۔
فلم اسٹار رجنی کانت کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ دل ٹوٹ گیا، سکون میں رہو میرے عزیز دوست رشی کپور۔