پاکستانی اداکاروں نے مل کر کورونا وائرس کے حوالے سے فلم بنا لی، ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Apr 24, 2020

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے جس سے دُنیا کا ہر ایک شخص خوف زدہ دکھائی دیتا ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے بچاؤ اور آگاہی کے لئے پاکستان شوبز کے معروف فنکاروں نے مختصر فلم کال ٹو ایکشن تیار کرلی۔

کورونا وائرس کی آگاہی سے متعلق اِس مختصر فلم میں پاکستانی اداکاروں نے لوگوں کو کورونا سے حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس فلم میں پاکستان کے نامور اداکاروں نے اہم کردار ادا کیا ہے جن میں حمزہ علی عباسی، ریما خان، ہمایوں سعید، شہزاد رائے، مایا علی، شہریار منور، عائشہ عُمر، زارا نور عباس، بلال مقصود، علی رحمٰن، شنیرا اکرم، وسیم اکرم، فیصل کپاڈیا، اقرا عزیز حسین، یاسر حسین، میکال ذوالفقار اور مصنف و شاعر انور مقصود شامل ہیں۔

کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر پر بنائی جانے والی اس فلم کا دورانیہ 2 منٹ 45 سیکنڈز ہے اور یہ مختصر فلم اداکارہ زارا نور عباس نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شئیر بھی کی۔

زارا نور عباس نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن کے آخر میں لکھا کہ احتیاط کرو اور جیتے رہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More