میں خودکشی کرلوں گا بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے ایسا کیوں کہا؟

ہماری ویب  |  Apr 24, 2020

بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے جس دن وہ اداکاری کرنے کے قابل نہیں رہے وہ خودکشی کرلیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 70 سالہ اداکار نصیرالدین شاہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بطور اداکار میرا کام ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ میں روز صبح اس یقین کے ساتھ اٹھتا ہوں کہ مداحوں کو اپنی اداکاری کے ذریعے کچھ نہ کچھ دوں گا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ مجھے میرے کام سے بہت پیار ہے، مجھے اداکاری سے محبت ہے، پرفارمنس دیتے وقت جو جوش میرے اندر ہوتا ہے میں اس کی وضاحت نہیں کرسکتا مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھ پر اداکاری کا جنون سوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے جب کل صبح میں جاگوں گا اور اداکاری کرنے کے قابل نہ رہا تو میں خودکشی کرلوں گا، اداکاری کے بغیر زندگی میں کیا ہے؟

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے معروف ترین اداکار نصیر الدین شاہ نے تقریباً 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور متعدد فلمی ایوارڈز بھی اپنے نام کئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More